pudina ka istemiپودینہ کا استعمال



امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے سے بنی ہوئی گولیاں گٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے اہم ہیں۔ امریکی ریسرچرز کے مطابق پودینے کے جوس کوآنتوں کے سنڈروم کے علاج میںاستعمال کرنے سے بیماری میں واضح کمی نمایاں دیکی جا سکتی ہے۔

ماہرین نے اپنی تحقیق کو آنتوں کے سنڈروم سے متاثرہ 72 افراد کو روزانہ دن میں تین دفعہ پودینے کے جوس سے بنی گولیاں کھلائی گئی۔ ماہرین نے 24 گھنٹے بعد ان مریضوں کی صحت کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مریضوں میں آنتوں کے سنڈروم کی علامات 20 فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔ امریکی دائجسٹیو ڈیزیزز اینڈ سائنس کے جریدے میں شائع ہوئی تحقیق کے مطابق پودینے کے جوس کے استعمال سے ایک ماہ میں آنتوں کے سنڈروم کی علامات میں 44 فیصد کمی واقع ہوتی ہے جبکہ دیگرگولیوں سے یہ کمی صرف24.3 فیصد دیکھی گئی ہے۔ پودینے میں ایک مرکب ایل میتھانول ہوتا ہے جو آنتوں کی جلن اور آنتوں کی بیماریوں کو ختم کرنے میں اہم سمجھا جاتا ہے۔
Previous
Next Post »

chehre ki chaiyan ka ilaj in urdu چہرے کی چھائیوں کا علاج

لیموں کے رس اور شہد سے نہ صرف بدنما کیلیں صاف ہوجاتی ہیں بلکہ جلد شفاف اور تروتازہ نظر آتی ہے۔  جلد پر سیاہ کیلیں آپ کے حسن کو ...