nazar ki kamzori ka ilaj in urdu نظر کی کمزوری کا علاج




آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے لیکن آج کل لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون کے
     استعمال سے ہم سب کو نظر (بینائی) کی کمزوری کا سامنا ہے۔ اسی طرح ہمارے بچوں کو بھی نظر سے متعلق مسائل درپیش ہیں اور بینائی کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنے پر مجبور ہے، لیکن غذا میں معمولی سی تبدیلی کے زریعے اس پریشانی کا حل ممکن ہے۔


ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔

nazar ki kamzori ka ilaj in urdu نظر کی کمزوری کا علاج


مچھلی :



مچھلی میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ وفات مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، اومیگا3 آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔



پالک :



پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لئے دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے۔



پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔


انڈا :



انڈے میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آپ کو رات کے اندھے پن کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔



شکرقندی :



وٹامن اے سے بھرپور شکرقندی کو اس کے سیزن میں اکثر استعمال کریں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور بینائی کو دھند لانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔



ترش پھل :



ترش پھلوں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں اس کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔



گاجر کا جُوس :



گاجر بینائی کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین عناصر میں سے ایک ہے، ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے، گاجر میں وٹامن اے، پوٹاشیم،کارپورہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں، جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

خشک میوہ جات :



موسمِ سرما کے شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جن میں خاص طور سے مونگ پھلی، اخروٹ پستہ، بادام، انجیر اور چلغوزے وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی میں وٹامن ای سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

زیتون کا تیل :



یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



ناشپاتی :



ناشپاتی ان بہترین پھلوں میں سے ہے، جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔



بلو بیریز :



بلو بیریز میں موجود وٹامن اے موتیا ہونے نہیں دیتا ، کسی بھی ایسے مرض میں جس میں بینائی جانے کا خطرہ ہو ، بلو بیریز کھانا مفید ہے
Previous
Next Post »

chehre ki chaiyan ka ilaj in urdu چہرے کی چھائیوں کا علاج

لیموں کے رس اور شہد سے نہ صرف بدنما کیلیں صاف ہوجاتی ہیں بلکہ جلد شفاف اور تروتازہ نظر آتی ہے۔  جلد پر سیاہ کیلیں آپ کے حسن کو ...