چہرے کو خوبصورت بنانے کا طریقہ




چہرے کو خوبصورت بنانے کا طریقہ


خوب صورت نظر آنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے اور ایک عورت کے خوب صورت نظر آنے ہی سے اس کی سلیقہ مندی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ آج کل کے جدید دور میں یوں تو کئی ذرائع ایسے د ستیاب ہیں۔ جو خواتین کے حسین نظر آنے کے شوق کی تکمیل کر سکتے ہیں، لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین ایسے کون سے طریقے استعمال کریں جن سے کم وقت اور کم خرچ میں وہ جاذب نظر دکھائی د یں ۔


آج کل بیوٹی پارلرز بھی بہ کثرت موجود ہیں اور بازار میں کئی مہنگی، حسن افزا اشیاء دستیاب ہیں لیکن کیا کسی خاتون کی ان تک رسائی ہو سکتی ہے یقینا نہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ گھریلو اور کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کچھ اس طر ح رہنمائی کی جائے کہ وہ بھی خوب صورت نظر آسکیں۔ ہر بل طریقے نہ صرف خواتین بلکہ مہنگے ترین بیوٹی پارلرز میں بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ مثلاً دودھ، لیموں، شہد اور انڈے جیسی اشیاءخواتین کے چہرے، جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔ تھوڑی عقل مندی سے ان چیزوں کا استعمال گھر ہی میں کر کے اپنے حسن کی حفاظت کی جا سکتی ہے اور اب چوں کہ سردیوں کا موسم ہے تو چہرے کی خشکی کے مسائل عام نظر آتے ہیں۔ آپ کی سہولت کیلئے چند ایسے گھریلو نسخے درج کے جا رہے ہیں کہ جن سے بہت کم خرچ اور کم وقت میں خواتین خود کو دل کش بنا سکتی ہیں ۔ گھریلو فیشل کے ضمن میں چہرے کی صفائی اور جھریوں سے بچاﺅ کیلئے کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں جن سے چہرہ نکھرا نکھرا اور شاداب نظر آتا ہے چہرے کی صفائی کے لیے ٹھنڈا دودھ بہترین کلینز رہے روٹی کو دودھ میں بھگوئیں اور چہرے کو صا ف کریں اگر جلد زیادہ میلی ہو رہی ہے تو ایک چمچہ دودھ کو ذ را سا گرم کر کے اس میں تین سے چار قطرے لیموں کے ڈال لیں اور چہرے پر لگائیں پھر بیس منٹ بعد منہ دھولیں۔ موئسچرائزنگ دوسرا مرحلہ ہے۔ اس کے لیے کھانے کے دو چمچے شہد یا دودھ کی تھوڑی سی بالائی لے کر چہرے پر لگائیں اور ہاتھوں سے مساج کریں۔

2 رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کا طریقہ


چکنی جلد والی خواتین دودھ یا شہد میں چند قطرے لیموں کے ڈال کر مساج کریں۔ چہرے کا مساج کرنے سے پہلے دو باتیں اچھی طرح ذہن نشین کرلیں۔ پہلی یہ کہ مساج کرتے وقت ہاتھوں کی حرکت نیچے سے اوپر کی جانب ہو دوسری یہ کہ آنکھوں کے اردگرد جلد پر بہت ہلکے ہاتھ سے مساج کریں مساج کے بعد ایک کھلے منہ کی دیگچی میں تھوڑا سا سمندری نمک اور زیتون کا تیل ڈال کر خوب ابال لیں اور چہرے پر بھاپ لیں جب خوب پسینہ آجائے تو ململ کے کپڑے سے یا روٹی سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ اس سے بلیک ہیڈ ز بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ بھاپ لینے کے بعد چہرے کی ذیب کلینزر کا مرحلہ آتا ہے اس کیلئے کھانے کے دو چمچے دلیہ، ایک چمچہ ڈبل روٹی کا چورا اور تھوڑا سا دودھ ملا کر پندرہ منٹ کےلئے چہرے پر لگا رہنے دیں پھر بہت ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ماسک لگائیں مختلف قسم کی جلد کیلئے مختلف قسم کا ماسک تیار کیاجا سکتا ہے۔ نارمل جلد کےلئے، ایک عدد انڈا لیں سفیدی الگ کرلیں۔ سردیوں میں زردی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا لیجئے اور گرمیوں میں سفیدی میں آدھا لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں آدھ گھنٹے چہرے پر لگانے کے بعد پانی سے منہ دھولیں

بالوں کا علاج کے لئے 5 گھریلو ٹوٹک


خشک جلد کیلئے، ایک چمچ، شہد، ایک چمچہ زیتون کا تیل اور لیموں کے چند قطرے ملا کر آدھے گھنٹے کیلئے چہرے پر لگائیں۔ پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں چکنی جلد کیلئے ملتانی مٹی چار بڑے چمچے، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ اور انڈے کی سفیدی دو بڑے چمچے لے کر آمیز بنا لیں اور چہرے پر لیپ کر لیں، جب اچھی طرح سوکھ جائے تو منہ دھولیں۔ ہر قسم کی جلد کیلئے ہفتے میں ایک مرتبہ ماسک لگانا ضروری ہے۔ اس تمام مرحلے کے بعد تھوڑا سا لیموں کا عرق یا عرق گلاب لے کر چہرے پر لگائیں اور پھر انگلیوں کی مدد سے تھپتھپا کے ٹکڑے، عرق لگانے کے بعد کھیرے کے ٹکڑے، روئی کے ٹکڑے، عرق گلاب یا ٹھنڈے پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ سکتی ہیں۔ مندرجہ بالا ہر بل طریقے سے خواتین نہ صرف مکمل فیشل کر سکتی ہیں بلکہ گھر ہی پر کم وقت میں اپنے حسن کی حفاظت اور افزائش بھی کر سکتی ہیں۔
Previous
Next Post »

chehre ki chaiyan ka ilaj in urdu چہرے کی چھائیوں کا علاج

لیموں کے رس اور شہد سے نہ صرف بدنما کیلیں صاف ہوجاتی ہیں بلکہ جلد شفاف اور تروتازہ نظر آتی ہے۔  جلد پر سیاہ کیلیں آپ کے حسن کو ...